امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری
  سید عطا اللہ شاہ بخاری        دینی اور سیاسی رہنما  مجلس احرار اسلام  کے بانی تھے ۔ 1891ء  کو  پٹنہ  میں پیدا ہوئے ۔ آبائی وطن موضع ناگڑیاں  ضلع گجرات  پنجاب، پاکستان ) تھا۔ لیکن آپ کے والد  مولوی ضیاء الدین احمد  نے بسلسلہ تبلیغ پٹنہ میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ سید صاحب زمانہ طالب علمی ہی میں سیاسی تحریکوں میں حصہ لینے لگے تھے۔ لیکن آپ کی سیاسی زندگی کی ابتداء  1918ء  میں  کانگرس اور  مسلم لیگ  کے ایک مشترکہ جلسے سے ہوئی۔ جو  تحریک خلافت  کی حمایت میں  امرتسر  میں منعقد ہوا تھا۔ سیاسی زندگی بھر پور سفروں میں گذاری اور ہندوستان کے تمام علاقوں کے دورے کیے۔ اپنے زمانے کےمعروف ترین مقرر تھے اور لوگ ان کی تقریریں سننے کے لیے دور دور سے آتے تھے۔ سیاست میں "پنڈت کرپا رام برہمچاری، امیر شریعت اور ڈنڈے والا پیر " کے نام سے معروف تھے۔حیات امیر شریعت سوانح سید عطاء اللہ شاہ بخاری از جانباز مرزا مکتبہ تبصرہ لاہور صفحہ انگریز اور احمدیت دشمنی میں صف اول میں رہے۔حیات امیر شریعت سوانح سید عطاء اللہ شاہ بخ...



